
پنجاب میں شفاف الیکشن کرانے اور انتظامی معاونت کی فراہمی کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر آج چار اہم ترین اجلاس طلب کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی تیاریوں سے متعلق تمام فریقین کو آج طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر آج الیکشن کمیشن میں بلائے چاروں اہم ترین اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
دونوں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز انتخابات سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں الیکشن کی انتظامی تیاریوں پر کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان پر آج سیکیورٹی اداروں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کرے گا، ڈی جی ملٹری آپریشنز، وزارت دفاع اور حساس اداروں کے افسران الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر کے پی غلام علی الیکشن کمیشن میں طلب کر لیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے پی میں الیکشن تاریخ پر الیکشن کمیشن کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے، کمیشن گورنر کے پی کے ساتھ آج الیکشن تاریخ پر حتمی مشاورت کرے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں پر اجلاس میں شرکت کریں گے، محسن نقوی الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے
ضرور پڑھیں؛ مشتاق غنی کا انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News