Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

کمرہ عدالت میں شیخ رشید، فواد چوہدری، فیصل جاوید ،شبلی فراز اورشیریں مزاری سمیت  اٹارنی جنرل اور ن لیگ کے وکیل  موجود تھے۔

میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد فیصلہ سننے کے لیے کورٹ میں موجود تھی جبکہ  بیرسٹر علی ظفر،فیصل چوہدری اور شعیب شاہین کے ساتھ دیگر سینئر وکلاء بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے نئے قانون میں واضح نہیں کیا کہ کیسز نے کہاں جانا ہے، سپریم کورٹ

Advertisement

فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کراچی اور لاہور رجسٹری میں بھی سنایا  گیا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔

سپریم کورٹ  نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  کے پی میں الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کا اعلان نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ  گورنر اسمبلی تحلیل کرے یا نہ کرے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہر صورت الیکشن 90 دن میں کروانے چاہیئں۔  گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو تاریخ بھی دے گا۔

Advertisement

عدالت نے  گورنر کے پی کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم  دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 90 روز میں الیکشن نہ ہونے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینا صدر کی ذمہ داری ہے۔ صدر نے 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ دی ہے جو آئینی طور پر درست ہے۔ پنجاب میں الیکشن 9 اپریل کو ہوں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر صدر کی جانب سے دی گئی تاریخ میں انتخابات ممکن نہیں تو پھر صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے نئی تاریخ دیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق صدر کا فیصلہ درست نہیں لیکن پنجاب سے متعلق فیصلہ آئینی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ  ہمارے سامنے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد تاریخ کا معاملہ آیا۔ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اورخیبر پختون خوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے معاملے پر گذشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر