Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں  وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کےخلاف درخواستوں پر  جسٹس شاہد کریم نے کیس  کا   محفوظ کیاگیا فیصلہ سنادیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل   عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے  سماعت کے دوران اپنے دلائل  میں کہا  تھا کہ  الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مزید کہا  تھاکہ  محسن نقوی کو خاص مقاصد کے لیے تعینات کیاگیا۔  الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کروانا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید کے وکیل نے کہا  تھا کہ  سابق وزیر اعظم  عمران خان کےخلاف عدم اعتماد میں نگراں  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی   کابڑا ہاتھ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  نگراں  وزیر اعلیٰ نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برطرفیاں کیں اور من پسند لاء افسر لگائے جس پر عدالت نے  کہا کہ ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی تو قرار دیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا  تھا کہ نگراں  وزیر اعلیٰ پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیاگیا۔

عدالت نے کہا کہ   جو بھی معاملات آئے ہیں وہ تو اٹھارویں ترمیم. کےوقت دیکھنے چاہئیے تھے۔  اپوزیشن اور حکومت کےنام الیکشن کمیشن کےسامنے رکھنا قانونی تقاضا ہے۔

عدالت نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر