
معروف اداکار قوی خان کی نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کردی گئی
معروف اداکار قوی خان کی نماز جنازہ کینیڈا میں ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر اداکار قوی خان کی نماز جنازہ کوپر مسجد کینیڈا میں ادا کی گئی ہے۔
نماز جنازہ کے بعد لیجنڈ اداکار قوی خان کو کینیڈا کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں فلمسٹار شاہد، گلوکار محسن شوکت علی، اداکار حنان سمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News