نوجوانوں کی گرفتاریوں سے دنیا میں منفی پیغام دیا جارہا ہے، خرم شیر زمان
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ارسلان تاج گھمن کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صبح چار بجے ارسلان تاج کو اغوا کیا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
خرم زمان نے کہا کہ ظل شاہ کو لاہور میں قتل کیا گیا، ارسلان تاج کے متعلق رپورٹ منگوالی ہے، جب آپ نے مجھے گرفتار کیا تھا، ارسلان تاج کیماڑی میں موجود ہی نہیں تھا۔ ارسلان تاج کے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں پر اسپیکر نے مائیک بند کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، ظل شاہ کے لیے دعا مغفرت کی جائے۔
ضرور پڑھیں؛ ارسلان تاج گھمن کی جان کو شدید خطرہ ہے، خرم شیر زمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
