Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ لوگ پاکستان کو کھائی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

یہ لوگ پاکستان کو کھائی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

یہ لوگ پاکستان کو کھائی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کو کھائی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں جبکہ ملک میں آئین کو تقریباً ختم دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین کو تقریباً ختم دیا گیا ہے اور بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر صورتحال کے بعد اب سپریم کورٹ واحد امید رہ گئی ہے آئین پاکستان کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں اور سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے نوے دن میں انتخابات ہونے ہیں  اور سپریم کورٹ بھی الیکشن کروانے کا حکم دیتا ہے جس پر گورنر پنجاب اور کے پی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا اور سلیکٹڈ الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی فیصلہ کرتے ہوئی الیکشن ملتوی کردیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آئین شکنی ہورہی ہے، حلیم عادل شیخ

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور وزیروں کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سویلین مارشل لا لگادیا گیا ہے  جبکہ نامعلوم افراد جوڈیشل کمپلکس میں حملہ کرتے ہیں  اور یہ چاہتے ہیں حالات خراب کرکے عمران خان کو مار دیا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ذمہ داران کو اغوا کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے  جس کے تحت صدیق جان پر بھی مقدمہ بنا دیا گیا  جبکہ وہ تو رپورٹنگ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ زرداری کا بہادر بچہ ہے  اور ہمیں ڈر ہے مرتضی بھٹو کی طرح عمران خان کو بھی قتل نا کردیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر