ملک عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان تعینات
ملک عبد المالک عبدالولی کاکڑ کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا۔
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48(1) اور 101 کے مطابق تقرری کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر بلوچسستان کے لیے ملک عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے صدر کو سمری ارسال کر دی تھی۔
ملک عبدالولی کاکڑ
ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے علاقے کچلاک کے معتبر سیاسی و قبائلی گھرانے ملک عبدالعلی کا کڑ کے گھر پیدا ہوے جن کا تعلق کاکڑ قبیلے کے ( سرگڑھ) شاخ سے ہے۔
ملک عبدالولی کاکڑ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کچلاک سے حاصل کی، سائنس کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی کی ڈگری کالج سے گریجویشن کی اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے 1983-84میں ایم اے سوشیالوجی کیا۔
جس کے بعد انہوں نے ورلڈ بنک کی ایک پروجیکٹ میں بھی کام کیا لیکن والد کی اسرار پر نہ صرف انہوں نے ورلڈ بینک کے پروجیکٹ سے مستعفی ہوئے بلکہ باقاعدہ طور پر سیاست کی بھاگ دوڑ سھنبال لی۔
ملک عبدالولی کا کڑ زمانہ طالب علمی سے سیاست سے وابستہ رہے کیونکہ کے والد محترم ملک عبدالعلی کاکڑ پاکستان میں مظلوم اقوام کے تحریک ( (خدائی خدمتگار ) کے بانی عبدالغفار خان ( باچاخان ) کے قافلے میں 1936 میں شامل ہوئے بعد میں خان عبدالولی خان ، خان عبدالصمد خان شہید ، میر غوث بخش بزنجو اور سردار عطاء مینگل کے ساتھ ملکرکر ملکی سیاست میں ایک کلیدی رول ادا کیا۔
سردار اخترجان مینگل کی بیرون ملک ہونے کے باعث زیادہ تراوقات پارٹی کی مرکزی قیادت ملک عبدالولی کاکڑ نے بطور قائمقام مرکزی صدر سھنبالی۔
ملک عبدالولی کاکڑ نے 2018 کے جنرل الیکشن میں NA 264 QUETTA 1 سے بی این پی مینگل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور 10071 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
