صدر مملکت کا بچوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مزید کام کرنا ہوگا۔
صدر پاکستان عارف علوی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج ِتحسین پیش کرتی ہے۔
آزادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ثبوت ہے کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ یوم پاکستان بحیثیت قوم ہمیں کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے، آزادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، چیلنجز کے باوجود ہم نے مسلسل محنت اور قابلیت سے ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا
انکا کہنا ہے کہ پاکستان نے ریاستی ادارے قائم کیے اور اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان نے جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی اور کورونا پر قابو پایا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم نے قدرتی آفات کے دوران قربانی اور تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کیا، ہمیں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات کم کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مزید کام کرنا ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مزید کام کرنا ہوگا۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کے پیشِ نظر یقین ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
