
گورنر خیبرپختونخوا کی انتخابات 28 مئی کو کرانے کی تجویز
اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انتخابات 28 مئی کو کرانے کی تجویز کردی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گورنر حاجی غلام علی نے کے پی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس صورتحال میں کے پی میں الیکشن کرانے کا حامی نہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی خدشات سے پہلے بھی آگاہ کیا، انتخابات کیلئے تمام انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن نے انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر بریفنگ سے انکار کیا۔
اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تاہم الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن ملتوی نہیں کرسکتے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھ پر پوری قوم کا دباؤ تھا، الیکشن سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کردی، الیکشن کمیشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انتخابات 28 مئی کو کرانے کی تجویز کردی۔
گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی میں الیکشن تاریخ پر صدر سے مشاورت ہوئی، کے پی میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے پی میں مردم شماری کی ٹیم پر حملہ ہوا، ڈی پی او چارسدہ پر گزشتہ روز حملہ ہوا، 3 سے 4 روز گزشتہ روز حملے میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں: کےپی الیکشن، تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ لکی مروت میں آج 8 آدمیوں کا قتل کیا گیا ہے۔ مردم شماری کرنا مشکل تو الیکشن مہم کیسے چلائی جائے گی۔
غلام علی نے مزید کہا تھا کہ کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر اپنی رائے الیکشن کمیشن کو دیں گے، کے پی میں انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے میرا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News