Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، پرویزالٰہی

Now Reading:

وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، پرویزالٰہی
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویزالٰہی نے سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کے اغوا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کو گھر کے باہر سے فیملی کے سامنے اغوا کر لیا گیا، زبیر خان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکایا بھی گیا جبکہ زیبر احمد خان نے سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک آرمی اور ترکش سوسائٹی کے ساتھ ملکر شانہ بشانہ کام کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، نا اہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کئے جا رہے ہیں، ہمارے قریبی ساتھیوں کو بلاوجہ غیر قانونی طور پر نامعلوم افراد گھروں سے اغوا کر رہے ہیں، وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویزالٰہی سے بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد کی ملاقات

اس موقع پر محمد بشارت راجہ، میاں شفیع محمد اور سلیم بریار نے بھی زبیر خان کے اغوا کی مذمت کی۔

Advertisement

راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور بے گناہ افراد کو بلاوجہ اغوا کیا جا رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

  سلیم بریار نے  گفتوگ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، ی ٹی آئی کا ہر کارکن حکمرانوں کے ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویزالٰہی کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی رہائش گاہ آمد

 ملاقات میں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، میاں شفیع محمد، سلیم بریار، جی ایم سکندر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر