Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، اسحاق ڈار

Now Reading:

آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مخالف عناصر بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، وقت پر واجب الادا ادائیگی غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات بھی مکمل ہونے والے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر