
الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے او رلندن میں4 سال ہاؤس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے۔
آج اگرلاہورمیں پھڈاہواتولوگ پھٹ پڑیں گےدرویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کردےگی حکومت اتنا ظلم کرےجتناکل سہہ بھی سکےپولیس ہمدردیاں تبدیل کرتےہوئےعدت کےدن بھی پورےنہیں کرتی فیصل آبادمیں نانی کےلیے30گاڑیوں کاپروٹوکول اورامریکہ میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کاحصہ ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 12, 2023
انہوں نے کہا کہ 15دن تو کیا نواز شریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ آئی ایم ایف سے تو معاہدہ دور کی بات ہے ابھی دوست ملکوں سے خیرات او رزکوۃ بھی نہیں ملی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رات ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں صبح دفعہ 144لگا دیتے ہیں، آج اگر لاہورمیں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ درویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کردے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے۔
انکا کہنا ہے کہ پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتی۔ فیصل آباد میں نانی کے لیے30 گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکہ میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت اسکیم کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی۔ امریکہ کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئی جی اور محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلےعمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے اکیسڈنٹ کا بیانہ بنایا نانی اور بلورانی کہتی ہے میچ اُس وقت کھلیں گے جب پلیر اور امپائر اُن کے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑتا ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News