دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا ہے۔
کراچی میں قائم ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے عوام کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی جبکہ اسلام آباد جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے ہیں جو ایشیا میں اس قسم کی سب سے بڑی سہولت ہوگی۔
کراچی کے ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر سفیر حماد عبید الزابی نے بتایا تھا کہ بہت جلد اس قسم کا مرکز اسلام آباد میں بھی کام کا آغاز کردے گا جس میں میڈیکل انشورنس، طبی معائنے اور کانٹریکٹس سمیت ہر سہولت میسر ہوگی۔
خیال رہے کہ کراچی کے خیابانِ شمشیر میں اس ویزا سینٹر کے لیے پوری ٹیم یو اے ای سے آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
