Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 دن تک طوفانی بارشیں، کس شہر میں کب بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Now Reading:

10 دن تک طوفانی بارشیں، کس شہر میں کب بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

10 دن تک کس شہر میں طوفانی بارشیں ہوں گی اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک بارش کا امکان ہے جبکہ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے اثرات کراچی اور گوادر میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کوئٹہ، نوشکی اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آنے والا سسٹم 2019 کے بعد اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم ہوسکتا ہے۔ بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشہ کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر