Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی

Now Reading:

سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی

سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے سستا پٹرول اسکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے مجھ سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، سستا پٹرول سکیم کے متعلق آئی ایم ایف کو جو بھی چیزیں درکار ہوں گی ہم فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ملکی ترقی کے راستے میں روڑے نہیں اٹکانے لیکن کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، کچھ چیزوں پر ابھی بھی ریسرچ چل رہی ہے، آئی ایم ایف کے سامنے ایک فریم ورک بھی لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اخباری خبروں کے ذریعے اعتراضات کا علم ہوا، سستا پٹرول اسکیم کے متعلق وزارت خزانہ کے سوالات آتے رہے ہیں اور اس کے جوابات دیتے رہے ہیں، کابینہ میں سستا پٹرول کی اسکیم کے متعلق کوئی چیز زیرِ بحث نہیں آئی۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ دو کروڑ 20 لاکھ موٹر سائیکل ہیں جن کے لیے ڈیٹا بیس بنانا مشکل ہے، سستے پٹرول اسکیم پر کام جاری ہے، سستا پٹرول اسکیم کی مدت چھ ہفتے تھی لیکن اب اس کی مدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر