
عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
عید الاضحیٰ کب ہوگی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا۔
غروب آفتاب 7 بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جبکہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
19 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پہلی ذی الحج 20 جون کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News