Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے لوگوں کیلئے بُری خبر

Now Reading:

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے لوگوں کیلئے بُری خبر
اے ٹی ایم

اے ٹی ایم کا پن کوڈ الٹا درج کیا جائے تو کیا ہوگا؟ حیرت انگیز انکشاف

اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے لوگوں کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دگنا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پاکستان بزنس کونسل نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش کی ہے۔

اس سے قبل نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا تاہم اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے جبکہ گاڑی کی خریداری پر انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

بجٹ میں تجارتی خسارہ 28 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہوگا ، انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپےفی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار
گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر