پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری
پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔
وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر سہولت دستیاب ہوگی، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
