
بجٹ کے بعد آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کاٹا جائے گا؟
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں 223 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، محصولات کی وصولی کا بڑا حصہ انکم ٹیکس کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے اس مرتبہ بھی تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
ماہانہ تنخواہ سے انکم ٹیکس کٹنے کا عمل 51000 روپے سے شروع ہوگا جس پر 25 روپے ٹیکس کاٹ لیا جائے گا۔
جن لوگوں کی تنخواہ 60 ہزار روپے ہے انہیں اب ٹیکس کٹنے کے بعد 59750 روپے ملیں گے جبکہ 70 ہزار تنخواہ پر 500 روپے ٹیکس کٹے گا۔
ماہانہ 80 ہزار تنخواہ پر 750 جبکہ 90 ہزار تنخواہ پر 1 ہزار اور 1 لاکھ تنخواہ پر 1250 روپے ٹیکس کاٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News