
کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈا سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
سید قلی نے کہا کہ کینیڈا اور حکومت پاکستان سے ہم این او سی ملتے ہی فضائی آپریشن شروع کردیں گے، مسافروں کو بلا رکاوٹ براہ راست کینیڈا کیلئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News