
سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے سٹیٹ اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن و امان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔
نور الحق قادری کو 30 دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا۔
نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جمرود کے شہری نے سابق وفاقی وزیر پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اس وقت فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News