
ٹائٹن آبدوز میں سلیمان داؤد والد کے ساتھ کیوں شامل ہوئے تھے؟ مرحوم شہزادہ داؤد کی بہن کا اہم بیان سامنے آ گیا
ٹائٹن آبدوز میں سلیمان داؤد والد کے ساتھ کیوں شامل ہوئے تھے اس حوالے سے مرحوم شہزادہ داؤد کی بہن کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان کے معروف کاروباری خاندان داؤد گروپ ںے ٹائٹن حادثے سے متعلق بیان جاری کردیا ہے جس میں شہزادہ اور سلیمان داؤد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
داؤد گروپ ںے اپنے بیان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسکیو ٹیمیوں کی ان تھک کوششیں مشکل وقت میں ہمت کا ذریعہ بنیں۔
زیرِ سمند غرقاب ٹائٹن میں وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ داؤد خاندان نے بیان میں دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کیا۔
خاندان کی جانب سے کہا گیا ہے ان کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے پھوپھی نے کہا کہ بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ داؤد کی اہلیہ اور بیٹی ریسکیو مقام پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News