
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہ، الاؤنسز اور پینشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ، الاؤنسز اور پنشن کل تک ادا کردی جائیں گی۔
وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ادائیگی کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر اور خزانہ ڈویژن کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی جبکہ 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News