
کراچی؛ گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ چار روز بعد درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج ہوا۔
مقدمے کا متن ہے کہ ملزم کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنے ہوئے تھا۔
ملزم کو ڈھونڈنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے، پولیس نے تفتیش کے دوران متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر، مغل ہزارہ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں ملزم کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گلستانِ جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب راہ گزرتی لڑکی سے ملزم نے مبینہ ذیادتی کی کوشش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News