بلاول بھٹو کا یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے نتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بحر اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے توہین قرآن مجید کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
