
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اسلام آباد اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
مصدقہ ذرائع نے بھی اعظم خان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے اور اعظم خان کی فیملی کے وکیل نے بھی گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان تین چار گھنٹے پہلے اپنے اسلام آباد کے گھر پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ اعظم خان 15 جون کو اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے اور آج اعظم خان کا سائفر کے حوالے سے اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News