Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Now Reading:

پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر کے کوآرڈینیٹر انجینئر محمد عمیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے انجینئر محمد عمیر نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے ہماری قیادت اور کارکنوں نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جہد مسلسل میں شہادتیں دی ہیں، موجود جمہوری نظام پیپلز پارٹی قیادت کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کے تعاون سے جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا جبکہ آئین و قانون اقدامات کے مجرمین کو آئینی ہتھیار عدم اعتماد کے ذریعے نکالا۔

Advertisement

نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام پر حصہ لے گی، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اسکے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اس موقع پر انجینئر ایم عمیر نے کہا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہا ہوں جو میرے لیے فخر کا باعث ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر