Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ حکومت کا انتخابی اصلاحات کا پیکیج منظور کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ حکومت کا انتخابی اصلاحات کا پیکیج منظور کرانے کا فیصلہ
پارلیمنٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ حکومت کا انتخابی اصلاحات کا پیکیج منظور کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اپنی مدت مکمل ہونے سے 18 روز قبل الیکشن اصلاحات کا بہت بڑا پیکیج آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017میں 44 الیکشن ترامیم لانے کی تیاری کرلی  گئی ہے تاہم حکومتی مدت کے بارہ ورکنگ ایام کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد بازی میں قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت باریک واردات کرنے کو تیار

حکومت باریک واردات کرتے ہوئے اتنی بڑی قانون سازی کا پہلے سے موجود بل میں ترامیم کے ذریعے کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق انتخابی اصلاحات کا 44ترامیم پر مشتمل پیکیج الگ سے مکمل بل ہونا چاہیے، اتنا بڑا انتخابی اصلاحات کا پیکیج ترامیم کی صورت میں لانے سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابی اصلاحاتی پیکیج آج مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر بارہ اور تیرہ اگست کی درمیانی رات اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو حکومت کے پاس کل اٹھارہ روز بچتے ہیں، حکومت کے آخری اٹھارہ روز میں یوم عاشور اور دیگر چھٹیاں ملاکر بارہ ورکنگ ایام بچتے ہیں۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت نے آج انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرالیا تو دس روز آٹھ اگست تک صدر کو دستخط کرنا ہوں گے، مشترکہ اجلاس کی قانون سازی پر دس روز کے اندر صدر دستخط نہیں کرتے تو ازخود قانون بن جائے گا۔

انکا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو مشترکہ اجلاس کی قانون سازی کے بعد بل کو واپس بھیجنے کا کوئی اختیار نہیں۔ عام قانون سازی جو سینیٹ اور اسمبلی سے منظور ہوکر صدر کے پاس جاتی ہے اس کو پندرہ روز میں صدر مملکت مشترکہ اجلاس کو مزید غور کے لئے بھیج سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس اگر وہی قانون سازی دوبارہ کردیتا ہے تو پھر صدر دس روز تک دستخط نہ بھی کریں تو وہ قانون بن جاتا ہے، مشترکہ اجلاس کوئی قانون سازی کردے تو پھر صدر کے پاس ایک ہی بار دستخطوں کے لئے دس روز ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر