نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی
نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے حلف کی خلاف ورزی کی کہ سیاسی جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے، انہوں نے نوشہرہ میں سیاسی جلسے میں شرکت اور خطاب کیا، جلسے میں سیاسی جماعت کے بینر واضح نظر آرہے تھے۔
قانون کے مطابق کوئی بھی نگران وزیر سیاسی سرگرمیوں اور جلسوں میں شرکت نہیں کر سکتا۔
سیاسی جلسے میں شاہد خٹک نے مخالف سیاسی جماعت پر الزامات کی بھر مار کر دی، انہوں نے مذیبی جماعت کو صرف مذہبی تعلیم پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
صوبائی وزیر شاہد خٹک کو اے این پی کی حمایت حاصل ہے۔
شاہد خٹک نے جے یو آئی کی قیادت اور گورنر پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے، انہوں نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے اجرا میں بھی بدعنوانی کے الزام لگائے۔
عوامی حلقوں نے الیکشن کمیشن اور نگران وزیر اعلیٰ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News