
پی ڈی ایم کو دھچکا؛ علیم خان کا بڑا سرپرائز
صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آئی، غریب طبقہ پس چکا، حکومت نے ریلیف کے بجائے تکلیف میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بلندترین شرح کے باعث عام آدمی کے مسائل خوفناک حدتک بڑھ چکے ہیں، آٹا، چینی، کوکنگ آئل، دالیں تک مہنگی ہوگئی ہیں، عام شہری کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں 24 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 42 فیصد بڑھیں مگر حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر مسائل میں اضافے کا باعث بنی ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بھی مہنگائی جاری ہے، مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے بڑھنا خطرناک ہے، ملک کو معاشی محاذ پر بڑے بحرانوں کا سامنا تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News