محرم میں موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان
محرم میں موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ 10محرم تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر10محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
شہر کے علاقوں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفرطیار سوسائٹی میں شہری موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ ملیر15، فیوچرکالونی، داؤد چورنگی اور ذکریا گوٹھ میں بھی موبائل سروس معطل ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ میں موبائل فون سروس جزوی معطل ہے، پیپری اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
