Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد قوم کو جلد پتہ چل جائے گا ملک جلانے والے کون ہیں اور بنانے والے کون ہیں، خرم دستگیر

Now Reading:

جلد قوم کو جلد پتہ چل جائے گا ملک جلانے والے کون ہیں اور بنانے والے کون ہیں، خرم دستگیر
خرم دستگیر

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جلد قوم کو جلد پتہ چل جائے گا ملک جلانے والے کون ہیں اور بنانے والے کون ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے سینٹورس مال میں مینگو فیسٹول کی کلوزنگ سیریمنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ساتویں مینگو فیسٹول منعقد کرنے پر سینٹورس مال کا شکر گزار ہوں، ہمارے ملک کی مٹی کی مٹھاس دنیا بھر میں جانی جاتی ہے، ہر آم کے کریٹ کی باغ اور علاقے پر شناخت آویزاں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی پچھلی حکومت میں کامیابی سے یورپ میں آم بھیجے گئے ملیشیاء اور انڈونیشیا میں آموں کو کامیابی سے بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی پاکستان کا آم کھایا ہوا ہو وہ کبھی کوئی اور آم پسند نہیں کرتا۔

 خرم دستگیر نے کہا کہ ہمیں اپنے کاشتکاروں بھائیوں کو سمجھانا ہے اور ساتھ لے کر چلنا ہے، میں یہاں آنے والے تمام کاشتکاروں کا شکر گزار ہوں، مختلف آموں کی اقسام کے بیجوں کو پروڈیوس کیا جائے، تاکہ ہمارے پاس بیک آپ پر جنیٹک پریزرو موجود ہوں، ہم ایک دن پوری دنیا میں آم کی ایکسپورٹ کو کامیاب کریں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بہت جلد قوم کو پتہ چل جائے گا ملک جلانے والے کون ہیں اور بنانے والے کون ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر