محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشتگرد گرفتار
پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اور محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تاہم دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
