
اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
سکردو میں بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ژھری کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شاہراہ بلتستان پر ژھری سمیت چار مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بلتستان ٹریفک کےلیے بند ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث اسکردو جانے والے سیاحوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات کرنٹ لگنا اور کمزور عمارتوں کا منہدم ہونا تھا۔
پاکستان میں سالانہ 70 سے 80 فیصد مون سون بارشیں جون اور ستمبر کے مابین ہوتی ہیں۔ یہ بارشیں خطے میں غذائی تحفظ کےلیے بہت ضروری ہیں لیکن یہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بھی بنتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News