
عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
عبدالستار ایدھی صاحب کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔
عبدالستار ایدھی، دکھی انسانیت کے مسیحا، جو اپنے نہیں تھے لیکن اپنوں سے بڑھ کر تھے، 7 سال پہلے ہم سے الگ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی وقف کر کے انسانیت کی خدمت کی۔ دہائیوں تک بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرنے والے ایدھی، آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔ دنیا نے انہیں “بابائے خدمت” کا لقب دیا ہے۔
مولانا عبدالستار ایدھی 1920 میں بھارتی ریاست گجرات کے بانٹوا علاقے میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد، ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا اور وہ کراچی میں رہنے لگے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی تشکیل ان کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ اس کے تحت بابائے خدمت نے دکھی انسانیت، غربیوں کی کفالت، لاوارثوں کو پناہ گاہ، بے سہارا بچیوں اور عورتوں کو چھت فراہم کی، بزرگوں کے لئے اولڈ ہاؤس قائم کیے، سرد خانہ اور یتیم خانہ بھی بنایا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس، دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ سروس پاکستان کے ہر شہر میں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ 1997ء میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اس سروس کو دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس قرار دیا۔
بابائے قوم کی عوامی خدمت کی کہانی بے مثال ہے۔ اس میں سے ایک خدمت یہ ہے کہ بہت سے لوگ اپنے نوزائیدہ کو (جن میں اکثریت بچیوں کی ہوتی تھی) غربت یا گناہ کی وجہ سے کچرے کے ڈھیر یا نالوں کے کناروں پر پھینکتے تھے۔
عبدالستار ایدھی صاحب نے اس مسئلے کا حل اس طرح نکالا کہ انہوں نے مختلف جھولے بنوا کر سینٹرز کے آس پاس رکھ دیے۔ ان جھولوں پر یہ تحریر لکھی گئی تھی: “قتل نہ کریں، جھولے میں ڈالیں، ایک گناہ کرنے سے دوسرا گناہ کیوں کریں؟ جان اللہ کی امانت ہے”۔
پاکستان کی حکومت نے عبدالستار ایدھی صاحب کو نشانِ امتیاز سے نوازا، جبکہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر دیا۔ حکومتِ سندھ نے عبدالستار ایدھی کو سوشل ورکر آف سب کونٹیننٹ کا اعزاز دیا۔ عبدالستار ایدھی کو بین الاقوامی سطح پر ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں رومن میگسے ایوارڈ اور پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔
عبدالستار ایدھی گردوں کی بیماری سے متاثر تھے اور طویل علالت کے بعد 8 جولائی 2016 کو انتقال کر گئے۔ وہ اب بھی زندہ ہیں اور ان کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف؛
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے ایسی لگن اور سچائی سے کام کرتے ہیں کہ وہ اس کا مکمل استعارہ بن جاتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بھی ایسی ہی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے دنیا کے باقی تمام کاموں کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کا راستہ چُنا اور اپنی تمام زندگی محنت، لگن اور فرض شناسی سے اس میں صرف کر دی، عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کی صحیح طور پر نمائندگی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی ساتویں برسی پر ان کی بلندی درجات کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News