Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا طاہر اشرفی کا الیکشن وقت پر ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

مولانا طاہر اشرفی کا الیکشن وقت پر ہونے کا مطالبہ
بھکاری، منشیات بیرون ملک لے جانے والے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، حافظ طاہرمحموداشرفی

بھکاری، منشیات بیرون ملک لے جانے والے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، حافظ طاہرمحموداشرفی

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن وقت پر ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جو بھی حکومت میں آئے اس کو حکومت کرنے دی جائے۔

مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کے بارے میں بیانات دیکھ بھال کر دیے جائیں، قوم جس کو منتخب کرے اس کو قانون اور آئین کے مطابق کام کرنے دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان افواج اور عوام پر اعتماد کرتے ہیں، اگر عدلیہ انصاف کرے گی تو لوگ تعریف کریں گے، چیف جسٹس جانے والے ہیں جو بے گناہ ہیں ان کی رہائی کا حکم دیں، چھٹیاں قربان کرکے عوام کو انصاف دیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف جسٹس آپ ویسے بھی جانے والے ہیں عوام آپ سے انصاف کی منتظر ہے، آپ اپنے پسند کے ججز چن لے اور اس گرمی میں جاکر بیرکوں کا دورہ کریں اور وہاں جاکر دو گھنٹے گزار کر دکھائے۔

انکا کہنا ہے کہ اس ملک میں نہ مدینہ کا نظام ہے نہ ہی کسی منصفانہ ملک جیسا نظام ہے، مدینہ کی طرز کی ریاست میں انصاف دہلیز پر ملتا ہے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ کا پانی چالیس دن بند کیا گیا، انہوں  نے تب بھی صبر سے کام لیا یہاں تک کہ ان کو شہید کردیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ریاست مدینہ بنانی ہے تو انصاف تو خلافت راشدہ کا نظام لانا ہوگا، ہم اس ملک میں حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کے دور جیسا انصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ یہاں نہ تو کوئی توشہ خانہ کا پتا چلتا ہے اور نہ انصاف کا پتا چلتا ہے، لوگوں کو انصاف دینا ہوگا ان کی غربت ختم کرنا ہوگی۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی گرفتاری کیوں نہیں ہورہی، پاکستان میں قوم اور فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کام میں 70 فیصد فنڈنگ بھارت سے کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر