
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا اور نہ ہی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 50 یا 60 لاکھ افغانوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40/50 سال سے پناہ میسر ہے، اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گاہیں میسر ہیں، یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاۓ گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News