
این ڈی ایم اے کی گڈو اورسکھر بیراج پر سیلاب کی پیشگوئی
مون سون بارشوں کی نئی لہر کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے جاری کردہ ایڈوائزری میں بتایا کہ آج سے 30 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 5 روز کے دوران کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بادل برسیں گے۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گھانچے، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، شگر، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ میں بھِی بارش متوقع ہے۔
ادارے نے کہا کہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں اگلے 5 روز تک بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ آندھی/جھکڑ گرج چمک اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News