
امید ہے نگران حکومت اور آئندہ منتخب شدہ حکومت ہمارے ویژن کو جاری رکھیں گی، وزیرِاعظم
نگران وزیر اعظم کے تقرر کیلئے وزیر اعظم شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزراء سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔
کمیٹی ارکان براہ راست لیگی قائد نواز شریف سے رابطے میں رہیں گے جبکہ شہباز شریف نے اتحادیوں کو بھی کمیٹیاں بنانے کا کہہ دیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے ساتھ مجوزہ ناموں پر باضابطہ مشاورت سے پہلے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بھی پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے دو روز میں دو ملاقاتیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں نگران وزیر اعظم کی تقرری سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غیر رسمی مشاورت ہوئی۔
ان میں راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیر اعظم کے لیے مجوزہ نام پوچھے تو راجہ ریاض نے بتایا نگران وزیر اعظم کے لیے نام تاحال فائنل نہیں کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ناموں پر یکم اگست کو ملاقات اور مشاورت کے لیے بات چیت ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News