
پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
پاک بحریہ کے 4 افسران کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد
ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News