مسلم لیگ ن کا سلوگن کیا ہوگا؟ بول نیوز تفصیلات سامنے لے آیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لئے سلوگن سامنے آ گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دے دی گئی ہے، نواز شریف نے اعلیٰ لیگی قیادت کی سفارشات پر انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم “وزیر اعظم نواز شریف” کے سلوگن کے ساتھ چلائی جائے گی، پارٹی کے نئے سلوگن کے ساتھ جارحانہ انتخابی مہم چلائی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی نعرے کے تحت نئے پارٹی نغمے و ترانے بھی تیار کروائے جائیں گے اور نئے پارٹی نغموں و ترانوں کی بھی بھرپور تشہیر کروائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا اور مختلف اشتہاری فرموں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کی 125 نشستوں کے حصول کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کی کم از کم 200 نشستیں حاصل کرنے کا بھی ہدف مقرر کردیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرپور اور جارحانہ انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
