
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56ویں برسی آج منائی جارہی ہے
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے محترمہ فاطمہ جناح نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے محمد علی جناح کے ساتھ قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے بھائی محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جس سے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کے حصول کی جدوجہد آسان ہو گئی۔
مادر ملت کی ہی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔
محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔
مادر ملت محترم فاطمہ جناح کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کی وجہ سے ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کہا جاتا ہے۔
محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور آج ہی کے دن 1967 میں انتقال کر گئیں۔
فاطمہ جناح کو عوامی حقوق کے لئے ان کی پرجوش حمایت اور تحریک پاکستان میں وقف جدوجہد کے لئے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News