Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی بحران سے ہمیں صرف دعائیں ہی نکال سکتی ہیں، گورنر سندھ

Now Reading:

معاشی بحران سے ہمیں صرف دعائیں ہی نکال سکتی ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے ہمیں صرف دعائیں ہی نکال سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی میں نے عرس کا افتتاح کیا، ہر بار عبداللہ شاہ کے وسیلے سے طوفان ٹل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان کی معیشت بہتر سے بہتر ہوگی، ہم بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں ایسا کچھ کرنا ہے کہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اپنے مسائل لے کر بزرگان دین کے مزاروں پر جاتے ہیں، بزرگان دین کی دعاؤں سے ہم ہمیشہ بچ جاتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے ہمیں صرف دعائیں ہی نکال سکتی ہیں، جو حالات تھے پڑوسی ملک دیکھ رہے تھے ہم کب ڈیفالٹ کرجائیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کورونا اور سیلاب کے باعث تباہی ہوئی، پاکستان میں جلد معاشی استحکام ہوگا، وزیراعظم اور اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا، گورنر سندھ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر