
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئیر ٹیکر حکومت کے حوالے سے فیصلے ہوگئے مشاورت جاری ہے، لاہور کی بیٹھک جو ماڈل ٹاؤن میں ہوئی اس میں دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی۔
انہوں نے کہا کہ کئیر ٹیکر حکومت کے حوالے سے مشاورت ہوئی، حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی سیاست کی اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اب یہ ابہام نہیں رہا کون نگران وزیراعظم کون ہوگا دو بڑوں میں فیصلہ ہوگا، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟
انکا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خود ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہاں ہیں، کیا بند کمرے کا فیصلہ مسلط کیا جائے گا یا عوام فیصلہ کریں گے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انتخابات کے ذریعے نمائندے چننے کا حق عوام کو حاصل ہے، بند کمروں میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی بات سے مجھے یہ سمجھ آئی کہ انہوں نے وقت سے پہلے اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ کیا ہے، راجہ ریاض مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ استحکام پارٹی میں بھی عدم استحکام نظر آرہا ہے، استحکام پاکستان پارٹی بھی عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے، آئی پی پی کے صدر نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو وزیر اعظم کے مشیر کے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا کہا، جہانگیر ترین نے دونوں کو کام جاری رکھنے کا کہہ دیا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات کی، پاکستانی مندوب کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے جواب دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News