
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ترسیلات زر لانے کےلیے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ ہے، ترسیلات زر بھجوانے والوں کی شکایات کا مکمل ازالہ کرنے کا میکانزم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گژشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئی، ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں تمام ترسیلات بینکنگ چینل سے موصول ہوں، عرب ممالک کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں لنک ہیں، پاکستان اس سسٹم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید کہا کہ ملک میں 8 ارب ڈالر کی ہنڈی اور حوالہ کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News