
مظفرآباد؛ دریائے نیلم میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
اٹک خورد دریائے سندھ میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں پکنک منانے کے لئے آنے والے بدقسمت خاندان ہے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معصوم بچی پاؤں پھسلنے سے پانی میں گرکرڈوب گئی جس کو بچانے کے لئے باپ بیٹا دونوں نے چھلانگ لگادی لیکن پانی کی تیزموجیں تینوں کی زندگیاں نگل گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے مقامی افراد سے مل کر تینوں 38 سالہ یاسر نواز، بیٹا 9 سالہ عاصم نواز اور بھتیجی 9 سالہ عیشال فاطمہ کی لاشیں نکال کر تحصیل ہسپتال حضرومنتقل کردی ہیں۔
خاندان کا تعلق اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News