
اراکین قومی اسمبلی کیلئے خصوصی نوازشات، ترقیاتی اسکیموں کیلئے 51 ارب روپے جاری
اسلام آباد: 18 روزہ مہمان قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 51 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کی 42 دن کی پارلیمنٹ کے لیے 6 ماہ کا بجٹ جاری ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اراکین قومی اسمبلی کی اسکیموں کے لیے سال کا بجٹ 90 ارب مختص کیا گیا، پہلی ششماہی میں ترقیاتی اسکیموں میں 61 ارب 26 کروڑ روپے مختص جبکہ 51 ارب پہلے 25 دن میں کیے گئے۔
ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز کا معاملہ
دوسری جانب عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے بھاری فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پارلیمنٹرینز اسکیموں کیلئے صرف 3 ماہ میں 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پورے سال کیلئے مختص 90 ارب میں سے 41ارب روپے3 ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے مزید 20ارب روپے بھی انتخابات سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے فنڈز جاری کردیے، گزشتہ سال کے 20 ارب 26کروڑ روپے بھی رواں سہہ ماہی میں جاری کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News