
آج کا دن ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرأت کی علامت ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرأت کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کے لازوال ورثے کی یاد مناتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج کا دن ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرأت کی علامت ہے، آئیے ہم اس قربانی کا احترام کریں اور ظلم کے خلاف متحد ہو جائیں، ہمدردی اور انصاف کے اصولوں پر مبنی مستقبل کی تعمیر کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News