مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں سات گھنٹے طول کامیاب مذاکرات کے بعد مارجن بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحریری معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، جس پر وزارت پیٹرولیم،اووگرا اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات پر مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا، مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کے مطابق مکمل تجویز شُدہ اضافہ دو ماہ میں ملے گا۔
اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جو دو ماہ میں بڑھ کر 7.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
