گلگت: سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے 13 جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخابی شیڈول کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی وصولی 12 جولائی کو رکھی گئی ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے شیڈول معزز عدالت میں پیش کیا جس کی سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جسٹس محمد شمیم خان نے منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے انتخاب کا عمل رک گیا تھا، سپریم اپیلیٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخابی شیڈول کالعدم قراردے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخابی شیڈول کالعدم قرار
اس موقع پر پولیس کی جانب سے اسٹاف اور صحافیوں کو اسمبلی سے نکال دیا گیا تھا اور اسمبلی سکریٹریٹ کے تینوں داخلی راستے بھی مکمل بند کرکے اسمبلی سکریٹریٹ کو سیل کردیا تھا۔
اس سے قبل چیف کورٹ گلگلت بلتستان نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل کردیا تھا۔ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی غلام محمد نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں واضح اکثریت حاصل
دوسری طرف پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کیلئے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News